صحت

حیدرآبادگردوپیش)صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے والدین پرزور دیا ہے کہ وہ کم عمر کی بچیوں کی اغوا کے واقعات کو روکنے کے لیے اپنا آوازاٹھائیں تاکہ مظلوم بچیوں کو جبری شادی سے تحفظ فراہم کیاجاسکے –

انہوں نے آج ام ہانیہ کے مبینہ اغوا کے کیس کے حوالے سے سیف ہاﺅس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے تمام والدین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ محکمہ ترقی نسواں مظلوم والدین کی آوازہے اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں کم عمر بچیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف بلا خوف وخطر اپنا آواز اٹھائیں
صوبائی وزیر نے کہا کہ ام ہانیہ کے والدین کے مطابق ان کی بچی ابھی صرف گیارہ سال کی ہے جسے اغوا کرکے ملزم نے جبری شادی کرلی ہے جبکہ اس کی ابھی شادی کی عمر بھی نہیں ہے -صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستان یونائیٹیڈ لیگل الائنس کی جانب سے بچی کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ حیدرآباد میں سیکشن 491 کے تحت درخواست جمع کرائی گئی ہے-صوبائی وزیر نے کہا کہ متعلقہ پولیس کوچائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کیس داخل کرنا چاہیے تھا لیکن دیکھا گیا ہے کہ پولیس کا کرداراس طرح کے کیسز میں جانبدارانہ ہوتا ہے اورپولیس کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ایسے کیسز میں فریقن کو وہ مدد حاصل نہیں ہوتی جو ہونی چاہیے -پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اخلاقی طور پرضمنی انتخابات میں ناکام ہوچکی ہے کیونکہ ان کے الیکشن کمیشن پاکستان کے جانبدار ہونے کے تمام بیانات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت سندھ کی جانب سے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ اس سال کی بجٹ میں بھی 126 ارب روپے ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں – انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ سے ایک نشست بھی نہیں جیتے گی -اس موقع پر سیکریٹری وومین ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ انجم اقبال جمانی،پاکستان لیگل یونائیٹیڈ لائنس کے ایڈووکیٹ الطاف کھوسہ اور صائقہ احسان ، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈولپمنٹ عاشق کلہوڑو ، انچارج وومین کمپلینٹ سیل قاسم آباد قرت العین شاہ،انچارج سیف ہاﺅس میڈم ریشما تھیبو، اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد کھوڑو بھی وہاں موجود تھے.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے