سب جان کر جیو تحریر لالہ مرزاخان
روزانہ دیکھو سماجی ویب سائیڈز پر کسی نہ کسی نوجوان نے بھوک بے روزگاری، کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کرلیا ھوتاھے،
گزشتہ روز فیس بک کا صفحہ لاگ آن کیا تو ایک نوجوان کی تصویر پر نظر پڑی جس کا کیپشن کچھ یوں تھاکہ
مہنگائی اور بے روزگاری اور حالات سے
تنگ آکر نوجوان نے خود کشی کرلی ھے،
ایسے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں، ایک خاتون نے بچوں سمیت زندگی کاخاتمہ کردیاھے، گھر سے لٹکی لاش ملی ھے وغیرہ وغیرہ ، یقین مانیں سخت افسوس ھوتاھے،
ایسے نوجوانوں سے گزارش ھے کہ یہ حالات خود بخود جنم نہیں لیتے
یہ حالات ان لوگوں نے پیدا کیئے ہیں جو آپکے ووٹ سے منتخب ھوتے ہیں، آپکے ٹیکس سے اپنے بچے پالتے ہیں یہاں تک کہ میڈیا ھاوسز کو بھی جو اشتہارات جاری ھوتے ہیں وہ رقم بھی آپکے ٹیکس کی مد میں انکے پاس جاتی ھے،
جو بڑے بڑے ہسپتال تعمیر ہیں ان میں جو ڈاکٹرز کام کرتے ہیں،جو اسکول ہیں ان میں ٹیچرز پڑھاتے ہیں کالجز ہیں یونیورسٹیاں ہیں ان میں پروفیسر لیکچرار پڑھاتے ہیں انکی تنخواہیں بھی آپکے ٹیکس سے دی جاتی ہیں،
جو وزیر مشیر صدر وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت جو بیرون ممالک کے دورے کرتے ہیں وہ بھی آپکے ٹیکس کے پیسوں سے سیر سپاٹے کرتے ہیں، سپریم کورٹ، ھائی کورٹس سمیت تمام کورٹس کی عمارتیں اور ان میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والے ججوں کی بھاری بھاری تنخواہیں، وکیلوں کے بار اور عدالتوں کے دروازوں کے باہر کھڑے آپ کو مجرم ملزم فریادی یا جواب دار مخاطب کرکے آواز دینے والے کی تنخواہیں بھی آپکے جیبوں سے اداکی جاتی ہیں،
آپ سمجھ لیں کہ اس ملک خدا داد میں جو بھی محکمے ہیں یہ سب آپکے ٹیکس سے تعمیر کیئے گئے ہیں، ان سب پر اول حق آپکا ھے،
یہ لوگ آپ سب کو جوابدہ ہیں، یہ جو پولیس کے افسر دو دو ٹن کی اے سی میں ٹھنڈک کے مزے لوٹ رہے ھوتے ہیں انکے بچوں کا پیٹ انکے اسکول کی فیسیں ، انکے ہسپتال کا خرچ آپکے دیئے گئے ٹیکس کے پیسوں سے ادا ھوتاھے ، اگر آپ ٹیکس ادا نہ کریں تو نہ ٹرین چل سکتی ھے
نہ جہاز اڑ سکتاھے ،
نہ بجلی آسکتی ھے ،
اور نہ پولیس کا محکمہ چل سکتا ھے اور نہ ہی ہسپتال کا ایک کمرہ تعمیر ہوسکتاھے ،
یہ جو مولوی عید کے چاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرتے ہیں انکی تنخواہیں بھی آپکے دیئے گئے ٹیکس سے ادا ھوتی ہیں،
لہذا خود کشی مت کریں خود کشی جرم اور حرام ھے،
گریبان پکڑو جو خود کے ساتھ کررہے ھو وہ ان کے ساتھ کرو جو آپکے ساتھ کررہاہے،
( سب جان کر جیو ٹی )

