ٹنڈوآدم میں مختیار کار امام الدین کی سربراہی میں معرکہ حق کے حوالے سے ریلی نکالی گئی
ٹنڈوآدم( عمر فاروق قریشی)
تعلقہ انتظامیہ ٹنڈوآدم کی جانب سے مختیارکار امام الدین لاڑک کی سربراہی میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے مختیارکار آفیس سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شریک افراد نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ملکی سلامتی، قومی اتحاد اور امن و استحکام کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم چنا، علی رحیم کھوسو، مرزا اشفاق بیگ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “معرکۂ حق” قوم کے اتحاد، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کی علامت ہے، جبکہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں ملکی سلامتی، ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ،
