حیدرآباد کی خبریں

نیاپل پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ھواھے انجینئر عبدالعلیم خانزادہ

حیدرآباد (گردو پیش)
ایم کیو ایم حیدرآباد این اے 219 سے حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے نیا پل پر امریکن کواٹر کے رہائشی اور غریب فیملی سے تعلق رکھنے والا طالبعلم 19 سالہ عاطف ولد اسلم کو امتحانی پیپر دے کر واپس آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا پل پر یہ پہلا حادثہ نہیں ہے انتظامیہ و پولیس اور بلدیاتی اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ خونی پل بن چکا ہے آئے دن حادثات کی بناء پر نوجوان بچے و افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں انہوں نے مئیر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و ایس ایس پی حیدرآباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیا پل پر فوری طور پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں تا کہ اندھیرے کے باعث حادثات نا ہوں نیا پل پر درمیان میں حفاظتی دیوار لگائی جائے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار نیا پل پر تعینات ہوں جو تیز رفتار منی بسوں و دیگر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں اور اس دوران تیز رفتاری سے بائیک سواروں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے تا کہ ایسے حادثات کی روک تھام ہو سکے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال