لانڈھی سائٹ میں واقع بینیٹیکس ڈینم فیکٹری کی انتظامیہ کی محنت کش دشمن رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں شکیل احمد شیخ
حیدرآباد (گردو پیش) نیشنل لیبر فیڈ ریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، نائب صدر قاسم جمال جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، حیدر آباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی ہنئیر نائب صدر مبین راجپوت ، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر عہدیدران نے اپنے مشترکہ بیان میں لانڈھی سائٹ میں واقع بینیٹیکس ڈینم فیکٹری کی انتظامیہ کی محنت کش دشمن رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ورکرز اپنے واجبات اور دیگر ادائیگی کے لئے نیشنل لیبر فیڈ ریشن کراچی کے صدر خالد خان کی سربراہی میں فیکٹری پہنچی تو ان پر فیکٹری کے غنڈا عناصر بد معاشوں نے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کو بھی سخت حراسگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن فیکٹری انتظامیہ نے ان غنڈا عناصر کو منع کرنے کے بجائے اور انہیں شہ دی جس پر NLF کراچی زون کے صدر خالد خان زخمی ہوئے اور انہیں بات کرنے سے بھی روکا گیا جو کہ حق کی آواز دبانے کی مذموم سازش ہے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف فوری طور پر لیبر ڈیپارٹمنٹ محنت کشوں کے واجبات کی ادائیگی اور انکے جائز حقوق کے لئے فیکٹری کا چالان کرے اور محنت کشوں کو تمام واجبات قانون کے مطابق ادا کرنے کے لئے فیکٹری کے خلاف لیبر کورٹ میں کیس داخل کرے اور غنڈا عناصر اور بدمعاشوں کے خلاف FIR کٹوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی صنعتکار فیکٹری انتظامیہ ایسی اوچھی حرکت کرنے سے باز رہے بصورت دیگر نیشنل لیبر فیڈ ریشن سندھ اور پورے پاکستان میں فیکٹری انتظامیہ کی محنت کش دشمن رویہ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی ۔