کھیل

صوبے میں متوازی یاجعلی ایسوسی ایشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،منور علی مہیسر

حیدرآباد( گردوپیش )
تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی و صدر سندھ ہاکی وومن ونگ سیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں ہاکی اولمپئنز کے ایک وفد نے سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان منور علی مہیسر سے ملاقات کی، ملاقات میں اولمپئنز حنیف خان، افتخار سید، ناصر علی، فرحت خان، وسیم فیروز، سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اکبر قائم خانی، صدر کے ایچ اے سید امتیاز علی شاہ، سابق سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین اور چیئرمین گلفراز خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ڈاکٹر اسد بھی موجود تھے، اس موقع پر سیدہ شہلا رضا نے صوبے میں جعلی ایسوسی ایشن کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اپنے صدر بیرسٹر مرتضی وہاب کے ویژن کے مطابق شبانہ روز ہاکی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ 20 سال بعد نیشنل چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی جبکہ ملک بھر کے 752 کلب پر مشتمل فرسٹ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں یوتھ کلب ڈسٹرکٹ ملیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

صدر سندھ ہاکی وومن ونگ سیدہ شہلا رضا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر جعلی ایسوسی ایشن بنانے کے الزام میں سندھ حکومت اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے دس سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے وہ صوبے میں ہاکی ایونٹ کیسے کراسکتا ہے۔وفد سے گفتگو کے دوران سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان منور علی مہیسر نے کہا کہ متوازی یا جعلی ایسوسی ایشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ایسا کرنے والے درحقیقت کھیل اور کھلاڑی کے دشمن ہوتے ہیں، سندھ حکومت صوبے کو کھیلوں کا گہوارہ بنانے میں کوشاں ہیں، دسمبر میں شیڈول نیشنل گیمز اسی سلسلے کی کڑی ہے، کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے سندھ سب سے آگے ہیں، قائد اعظم گیمز سمیت دیگر کھیلوں میں سندھ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ محکمہ کھیل نے کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے ایک سالانہ کیلنڈر ترتیب دیا ہے، قومی کھیل کی ترقی کے لئے محکمہ کھیل سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑا ہے، بہت جلد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس سمیت صوبے میں جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹ کا دورہ کرونگا، صوبے میں ہاکی کی ترقی کے لئے کے ایچ اے اور ایس ایچ اے کا کردار واضح ہے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد