پاکستان

چیف سیکرٹری سندھ اور میئر حیدرآباد کازیرتعمیر اربن فاریسٹ پارک کادورہ

حیدرآباد(گردوپیش )

چیف سیکریٹری سندھ اور میئر حیدرآباد کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے زیرتعمیر جامشورو روڈ اربن فاریسٹ و پارک کا بھی دورہ کیا

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے آج چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے ہمراہ شہر حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جس میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے زیرتعمیر جامشورو روڈ اربن فاریسٹ و پارک کا بھی تفصیلی دورہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری کو اربن فاریسٹ منصوبے کی موجودہ صورتحال، شجرکاری کے مراحل، پارک میں تعمیر کی جانے والی تفریحی سہولیات، واکنگ ٹریکس، لائٹس، اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، فیصل عبدالجبار خان، میونسپل کمشنر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ظھور احمد لکھن، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی