حیدرآباد کی خبریں

نومتخب صدر ہائی کورٹ بار عشرت لوہار شکریہ ادا کرنے ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفس آمد

حیدرآباد(گردوپیش)
ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفس پر نو متخب صدر ہائی کورٹ بار محترم عشرت لوہار ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ حالیہ الیکشن میں ایم کیو ایم و لیگل ایڈ کمیٹی کی جانب سے ووٹ اور سپورٹ پر شکریہ ادا کرنے پہنچے انکے ہمراہ نومتخب نائب صدر ہائی کورٹ بار عبد الحفیظ سولنگی ایڈووکیٹ، نو منتخب جنرل سیکرٹری بابر رسول میمن ایڈووکیٹ، نومنتخب لائبریری سیکرٹری حاجی ایوب سومرو ایڈووکیٹ اور صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار اشعر مجید ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد

صدیقی،جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، اسٹنٹ اٹارنی جنرل صابر حسین ایڈووکیٹ، انچارج لیگل ایڈ کمیٹی عبد الحق ایڈووکیٹ نے اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے مہمانان گرامی کو مبارکباد پیش کی،

اور انہیں قانون کی بالادستی و معاشرتی فلاح کے لئے وکلاء کی جدوجہد کو سراہا اور مستقبل میں بھی بار اور ایم کیو ایم کی مثالی ورکنگ کا بھی اعادہ کیا نو منتخب صدر ہائیکورٹ بار محترم عشرت لوہار ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے ووٹ اور سپورٹ پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرنے اور حیدرآباد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جب بھی ایم کیو ایم کو ہماری ضرورت ہو گی ہم حاضر ہوں گے،

حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء حیدرآباد کی شان ہیں اور مسائل سے واقف ہیں ہم اور وکلاء ملکر معاشرتی ناانصافی کے خاتمے کے لئے کام کریں گے اسٹنٹ اٹارنی جنرل صابر حسین ایڈووکیٹ اور انچارج لیگل ایڈ کمیٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال