امھران نامہ

ہم عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں قرت العین مری

حیدرآباد(گردوپیش پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر قرت العین عرف عینی مری کی جانب سے کھپرو اور ہتھونگو میں کھلی کچھری منعقد کرکے عوام کے مسائل حل کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام زیادہ تر مسائل پیروی کرنے سے ان کی دہلیز پر ہی حل ہو سکتے ہیں جیسا کہ میونسپل اور تھانے وغیرہ کے مسائل ہیں ۔ سینیٹر قرت العین مری نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں جس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں انشاﷲ عوام کو ہمارا کام نظر بھی آئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کے مسائل پوری دنیا میں ہیں حکومت سندھ عوام کو پرائیوٹ سیکٹر کی مدد سے روزگار فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور دیہی علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کی مالی معاؤنت بھی جاری ہے جس سے کافی مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر کھپرو، حاجی امان ﷲ مری، عمر گل ہنگورجو، چیئرمین کھپرو ٹاؤں امتیاز درس، حاجی یونس قائم خانی، یاسر قائم خانی دیگر سمیت سیاسی سماجی رہنما اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

امھران نامہ

آئی جی سندھ کے حکم پر ٹنڈوادم پولیس کی کاروائیاں32 سے زائد منشیات فروش جواری گرفتارلاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ٹنڈوادم ( گردو پیش) آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے حکم پر ٹنڈوادم سٹی اور بی سیکشن تھانے
امھران نامہ

ٹنڈوآدم ریلوے پولیس نے پٹریاں چوری کرتے ہوئے چورں کوگرفتارلیا

گزٹنڈوآدم (گردو پیش)گزشتہ دنوں ریلوے گودام کے قریب سے ریلوے پولیس نے ریلوے کی پٹریاں چوری کرتے ہوئے مشتاق چشتی