تعلیم

ڈاکٹر ذاکرزیارتوال نے پشتوزبان میں PHD مکمل کرلی

پشاور (گردوپیش پشتو اکیڈمی کے سکالر ذاکر زیارتوال نے پشتو ادبیات میں ڈاکٹریٹ مکمل کرلی

پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور کے ریسرچ سکالر ذاکر زیارتوال نے پشتو ادبیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ان کا سپروائز پروفیسرڈاکٹر نصراللہ جان وزیر سابق ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور تھے جبکہ بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال خٹک پروفیسر شعبہ پشتو جامعہ اسلامیہ کالج پشاور اور پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور تھیں۔ذاکر زیارتوال کے مقالے کا عنوان “اکیسویں صدی میں پشتو سفرناموں کا تنقیدی جائزہ” تھا ۔پبلک ڈیفنس میں پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ لیاقت ، ڈاکٹر نور محمد دانش بیٹنی ، ڈاکٹر بشرح اکرام ، ڈاکٹر شیر زمان سیماب ، پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ ، ڈاکٹر شکیل ، ڈاکٹر نگینہ خانم ، ڈاکٹر گل وزیر ، ڈاکٹر آبشار شینواری ، ڈاکٹر ایات اللہ وزیر ،ڈاکٹر رحمان اللہ قانع افغانستان علومو اکیڈمی ، پشتو کے مشہور گلوکار شوکت سواتی سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے