پاکستان

شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ

حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک : نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے‘انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان کی جانب سے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن وامان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور غیر ملکیوں کو بھی فول پروف سکیورٹی دینے کے ساتھ ضابطہ اخلاق میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی

2