انتخابات کے پرامن شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائےکمشنر ژوب ڈویژن
حیدرآباد(گردوپیش ویب ڈیسک قلعہ سیف اللہ… کمشنر ژوب ڈویژن طارق الرحمان بلوچ عام انتخابات کے حوالے سے ضلعی افیسران کی اجلاس کی صدارت کی. کمشنر نے انتخابی عملے کی تربیتی مرکز کا بھی دورہ کیا. اجلاس اور انتخابی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ انتخابی عملہ تربیت میں حاضری کو ہر صورت میں یقینی بنائیں. غیر حاضر اور غفلت کے مرتکب عملے کے ساتھ کوئی رعایت بالکل نہیں کی جائیگی

