پاکستان

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ، عوام پریشان و بے حال

حیدرآباد(گردو پیش)ویب ٹیسک: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 30اعشاریہ 82 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام پیکٹ 13 روپے، پیک دودھ 390 گرام 28 روپے مہنگا ہوا ہے۔ دال ماش 15 روپے، دال مونگ 3 روپے اور دال مسور 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ سبزیوں میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ چینی فی کلو 3 روپے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپ، انڈے فی درجن 5 روپے مہنگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پیاز،آلو، ٹماٹراور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے، برینڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔. Belle Delphine bickett nude

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی