ڈیجیٹل مردمشماری فراڈ ہے :ایاز لطیف پلیجو
حیدرآباد(گردوپیش)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کہا ہے کے ڈیجیٹل مردمشماری فراڈ ہے سندھ اسکو تسلیم نہیں کرتی ، تین سانپ ہیں ایک چاہتا ہے کے سندھ کی مردمشماری ملک میں کم ہو ، دوسرا چاہتا ہے کے کراچی کی جھوٹی مردمشماری زیادہ ہو، تیسرا چاہتا ہے کے جو نتائج دکھانے ہیں ہیں دکھاؤ مگر ہم اقتدار میں ہوں ، زرداری کی سندھ حکومت ڈیجیٹل مردمشماری کے نام پہ تاریخی وطن سندھ پہ بڑا حملہ کروایا ہے ، ڈیجیٹل مردمشماری ملک اور سندھ کے لیئے زہر قاتل ثابت ہوئی ہے ، سندھی قوم کے پرامن احتجاج کو نظرانداز کر کے ملک کو بحرانوں میں دھکیلا گیا ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کےمخصوص ٹولے کو سیٹیں بڑھانے کے لیئے سندھی لوگوں کو جھوٹے اعداد و شمار سے اقلیت میں تبدیل کرنے والی سازش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، جھوٹی مردمشماری سندھ کی حق حاکمیت ، خودمختاری ، سندھ کی تہذیب ، سندھ کے وسائل ، روزگار ، تعلیم ، صحت پہ حملہ ہے، حکمران ہوش سے کام لیں ، ملک پہلے ہی سیاسی ، معاشی بحران کا شکار ہے ، اسکو اپنے اقتداری مفادات کی خاطر بحرانوں میں دھکیلنے کا مطلب ڈی اسٹیبلائز کرنا ہے ، بوگس مردمشماری سے نفرت کی سیاست کو فروغ ملے گا ، ہمارے ملک کو بھائی چار گی اور امن کی ضرورت ہے ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے پیپلزپارٹی کی 15 سالہ حکومت میں ایک نسل جوان ہو گئی ہے ، حکمرانی کے اس عرصے میں سندھ شہر منشیات کی آماج گاہ بن چکے ہیں ، سکر اور لاڑکانہ ڈویژن میں ڈاکو راج قائم ہے ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے عالمی سامراجی طاقتیں نہیں چاہ رہی کے پاکستان کی خودمختار پالیسیاں ہوں اور معاشی طور پہ مستحکم ہوں ، اور ترقی کی جانب بڑھے ، اس لیئے ان سازشوں کو شکست دینے کے لیئے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے ، خودمختار معاشی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ، صوبوں کو اپنے وسائل پہ اختیار دے کر انکو مزید ترقی یافتہ بنانے کی ضرورت ہے ، صوبوں کی ترقی دراصل ملک کی ترقی ہے، افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کے سندھ سمیت جن صوبوں سے تیل ، گیس اور دوسری قدرتی دولت نلکل رہی ہے ، وہاں مزید بھوک ، بدحالی اور بیروزگاری ہے

