میرا سندھ

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ حیدرآباد عبدالوہاب میمن نے گورنمنٹ ہسپتال پریٹ آباد کا دورہ کیا

حیدرآباد گردو پیش

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ حیدرآباد عبدالوہاب میمن نے گورنمنٹ ہسپتال پریٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں,

اس موقع پر ہسپتال کے ایم۔ایس۔محمد ادریس راجپوت اور ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور متعلقہ افسران بھی موجو تھے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ عبدالوہاب میمن نے کہا صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ دوروں کامقصدمریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ حیدآباد نے ہسپتال کے مختلف شعباجات کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضو ں سے ہسپتال سے ملنے والی سہولیا ت کے متعلق دریافت کیا ۔ اس موقع پر عبدالوہاب میمن نے کہا غریب عوام کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ان کو کسی بھی قسم کے درپیش مسائل ہوں تو صوبائی محتسب اعلیٰ کے دفترسے رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ اس موقع پر پریٹ آباد ہسپتال کے ایم ایس نے بریفنگ دی اور کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کو بھی بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے اور سیکیورٹی میں اضافے کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کچھ مسائل درپیش آ رہے ہیں ۔ محتسب اعلیٰ نے ہسپتال کے ایم ایس کو یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کو درپیش تمام جائز مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف