پاکستان

حکومت تاجر و عوام کے ازالہ کے لئے امداد کا اعلان کرے دکان و گھروں کے بجلی کے بل ایک ماہ کے معاف کئے جائیں : انیس احمد قائم خانی

حیدرآباد( گردو پیش حیدرآباد میں بارش تباہ کن ہے حکومتی رین ایمرجنسی کے اقدامات نظر آنے چاہئیں.
حیدرآباد میں عوام بارش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار،حکومت تاجر و عوام کے ازالہ کے لئے امداد کا اعلان کرے دکان و گھروں کے بجلی کے بل ایک ماہ کے معاف کئے جائیں.


پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی نے حیدرآباد میں بارشوں کے باعث علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث کاروبار زندگی معطل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پپلز پارٹی کی 14 سال سے حکومت ہے اور ان تباہ کن برسات کا محکمہ موسمیات نے کئی دن پہلے بتا دیا تھا لیکن سندھ سرکار اور اس کی اتحادی جماعت نے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کا نتیجہ آج شہر ڈوب گیا اور پانی لوگوں کے گھروں و دکانوں تجارتی مقامات پر کھڑا ہے لوگ پہلے ہی اس ظالم حکومت کی مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس سے پریشان تھے اب وہ اس بارش کی تباہی سے سفید پوش طبقہ زمین سے لگ گیا ہے,

کچھ دن پہلے حیدرآباد میں وزیراعلی سندھ کی آمد اور نمائشی اجلاس اور وزراء کے پسندیدہ علاقوں کے وزٹ کے ثمرات کہیں نظر نہیں آئے نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھا لیا جاتا تو اتنی زیادہ تباہی نہیں ہوتی ڈائریا کا مرض حیدرآباد میں تیزی سے پھیل رہا ہے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور وہاں دوائیں اور عملہ بھی موجود ہو واسا کے کرپشن کی تحقیقات کی جائیں واسا نے اپنی زمہ داری پوری نہیں کی آج لوگ گھروں سے پانی نکل نہیں رہا ہے اور نلکوں میں پانی آ نہیں رہا ہے ,

گھوسٹ ملازمین کی بھرتی اور نا اہل ملازمین کی تقرری نے واسا اور بلدیہ حیدرآباد کو آفت زدہ محکمے بنا دئیے ہیں پہلے انہیں درست کرنے کی ضرورت ہے انیس احمد قائم خانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کو کاغذوں میں آفت زدہ تو قرار دے ہی دیا ہے لیکن اس کے عملی اقدامات بھی فی الفور نظر آنے چاہئیں,

حیدرآباد سے رین ایمرجنسی کے تحت عوام کو آٹا آدھی قیمت پر دیا جائے اور ٹیکس معاف کئے جائیں کم از کم ایک ماہ کے گھروں اور دکانوں کے بجلی کے بلوں کو معاف کیا جائے حیدرآباد کی انتظامیہ نشینی علاقوں کے غریب و سفید پوش لوگوں کو صاف ستھرا کھانا فراہم کرے.

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی

2