پاکستان

حیدرآبادگردوپیش)

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ ہم نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے کرلیے، آہستہ آہستہ مارکیٹ کنٹرول میںآگئی ہے۔ آئندہ ماہ سے روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوجائےگی۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ7 ارب سے زائد کی درآمدات ہوئیں۔7 اعشاریہ5 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے پر دباؤ آرہا ہے، موجودہ سیاسی بحران کی وجہ سے بھی روپے پر دباؤ ہے۔ رواں ماہ درآمدات کم ہوئی ہیں، ہماری کوشش ہے درآمدات کم کرکے برآمدات بڑھائی جائیں۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈیزل اور فرنس آئل کا2 ماہ کا ذخیرہ موجود ہے۔ اگلے دو ماہ تک ڈیزل اور فرنس آئل درآمد نہیں کریں گے۔ ہم نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے کرلیے ہیں، مارکیٹ میں ٹھہراؤ آگیا ہے، آئندہ ماہ سے روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوجائے گی

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی