گردو پیش آن لائن نثآرکھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پیپلز سیکریٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، امید ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ نثار کھوڑو نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور انتظامات کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 13 اپریل کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں لاڑکانہ، سکھر شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں 26 جون کو انتخابات کا شیڈول شامل ہوگا۔