پاکستان

غیر یقینی کی فضا ختم ہونے تک معیشت نہیں سنبھلے گی پی ٹی آئی رہنما’اسد عمر

لاھور گردو پیش آن لائن تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی فضا ختم ہونے تک معیشت نہیں سنبھلے گی، ڈر کس بات کا ہے، سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں،بھارت اور امریکہ کے بعد آئی ایم ایف نے ڈو مور کی ڈیمانڈ شروع کر دی ہے،

جمہوریت کیلئے الیکشن واحد حل ہے اگر حکومت الیکشن نہیں کروائے گی تو دلدل کی طرح پھنستی جائے گی، قوم عمران خان اور نظریہ کے ساتھ کھڑی ہے،خط میں غیر مناسب اور دھمکی آمیز لفظ استعمال کئے گئے،خود دار اور آزاد پاکستان نظر آنا چاہئے،امریکہ کو عمران خان نے دشمن نہیں کہا اگر امریکی حکومت سمجھتی ہے غلامی کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہاراسد عمر نے پی ٹی آئی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر جمشید اقبال چیمہ اور مسر ت جمشید چیمہ بھی موجو تھے ۔ اسدعمر نے کہاکہ جب انیس سو چالیس میں فیصلہ ہوا تو پاکستانیوں نے فیصلہ کر کیا حقیقی آزادی سے زندگی گزارنی ہے ۔لوگوں کو پیغام دوں گا جلد سے جلد مینار پاکستان پہنچیں ،گلہ سننے کو ملا سی پیک سست روی کا شکار ہو گیا تیزی سے کام کریں گے ۔حقیقت یہ ہے ہزاروں میگا واٹ کے منصوبے سی پیک کے تحت مکمل کئے،سی پیک کے تحت سڑکیں مکمل کی گئیں مغربی راہدری بھی ہماری حکومت نے مکمل کی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سی پیک کا حصہ نہیں تھا صنعتی زون نہیں تھا اب سب کچھ ہے۔ (ن) لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی