تازہ ترین

شہباز شریف کابینہ نے حلف اٹھا لیاسابقہ حکومت میں رہنے والے کئی وزیر شامل

اسلام آباد گردو پیش آن لائن نیوز اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت بننے کے کئی روز بعد وفاقی کابینہ میں شامل وزراءنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل وزراءکی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جبکہ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزراءسے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں شامل 31 وزرائ، 3 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 14، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 9، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 4، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 2، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور جمہوری وطن پارٹی سے ایک رکن شامل ہے۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر، سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور اعظم نذیر تارڑ بھی کابینہ کا حصہ ہیں
پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان، قادر پٹیل، شازیہ مری، مرتضیٰ محمود، ساجد طوری بھی کابینہ میں شامل جبکہ احسان الرحمن مزاری اور عابد حسین بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اسعد محمود، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، سینیٹر طلحہ محمود، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امین الحق اور فیصل سبزواری بھی کابینہ میں شامل ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اسرار ترین، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمان وزیر مملکت ہیں۔
پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، مصطفی نواز کھوکھر بھی وزیر مملکت ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءقمر زمان کائرہ مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے اور (ن) لیگ کے امیر مقام کے علاوہ مفتاح اسماعیل بھی مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی