پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارک باد (گردو پیش آن لائن )

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسیٰ سے والہانہ محبت وعقیدت مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان قدر مشترک ہے۔ مسیحی برادری نے قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک ہر مرحلے پر تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ مسیحی برادری کی وطن عزیز کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے پاکستان میں تعلیم، صحت ، دفاع سمیت تمام شعبوں میں غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں، ہم اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کی ترقی، بہبود اور آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں، اس تہوار پر پاکستان کی ترقی، دنیا میں امن ومحبت کے فروغ، تنازعات اور نفرتوں کے خاتمے کی خصوصی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی