اسلام آباد گردو پیش : اطلاعات کے مطابق پاکستان تحرک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم خان پیپلزپارٹی کے سینٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی اور سابق مشیر عمران خان ندیم افضل چن اسلام آباد کے میرٹ ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ قریب تشریف فرما بزرگ شخص جسکا تعلق نورعالم خان کے حلقے پشاور سے تھا نے نورعالم خان کو لوٹا کہااورانکے ساتھ بد تمیزی کی اورمبینہ طور انہیں گالی دی جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما نے بزرگ شہری پر تشددکیا،
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ اس معاملے کا سپریم کورٹ کو نوٹس لیناچاہئے،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ’فوٹیج میں سب کچھ واضح ہے کہ کیسے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے

