پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر اتوار کی شب اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں پرجوش کارکن شریک ہوئے۔

حیدرآباد گردوپیش > پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک میں انقلاب برپاہوا اور حیدرآباد سمیت کراچی،لاھور،ملتان،کوئٹہ،پشاور،میانوالی، اسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،لاڑکانہ سانگھڑ،سمیت ملک کے دیگر حصوں سے عوام گھروں سے نکل آئیں اورعمران خان کے حق میں نعرے لگا ئے ،

کرراچی گردو پیش > پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی کال پر پی ٹی آئی کارکنان دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا

پی ٹی آئی سندھ کے ایک اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کے 21 شہروں میں عمران خان کے حق اور نئی بننے والی حکومت کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کیئے  

کراچی میں گلستان جوہر کے قریب ملینیم مال سے متصل راشد منہاس روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ جہاں پی ٹی آئی سندھ کی قیادت، خواتین سمیت کارکناں کی بڑی تعداد نے رات ساڑھے 10 بجے سے جلسہ گاہ میں آمد شروع ہوگئی تھی۔   

مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سمیت تنظیمی ذمہ دار وں نے خطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پرچموں اور عمران خان کی تصاویر کے ہمراہ کارکنان راشد منہاس روڈ پرلاکھوں کی تعداد میں جمع ہوئے۔

پشاور > رات ساڑھے نو بجے سے ہی لوگ پشاور پریس کلب کے پاس جمع ہونا شروع ہوگئے۔ اس ہجوم میں وقتاً فوقتاً اس قدر اضافہ ہوا کہ میلوں تک شمالاً جنوباً سڑکیں بھر گئیں۔ احتجاج کے لیے نکلنے والوں میں شہری اور دیہاتی علاقوں سے خصوصاً نوجوان نکلے تھے۔ خواتین اپنے کمسن اور شیرخوار بچوں کو گود میں اٹھائے آئی تھیں، جن کا کہنا تھا کہ قائد عمران خان کی خاطر نکلنے والوں میں ان کے بچوں کو بھی یہ اعزاز ملنا چاہئے۔

شرکا میں خواتین اور مرد ارکان صوبائی اسمبلی بھی آئے تھےجو امریکہ اور اپوزیشن کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی