کراچی سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر کے نیوز اور کرنٹ افیئرز کے پروڈیوسرز کو ترقیوں کے آرڈر دیئے گئے
کراچی سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر کے نیوز اور کرنٹ افیئرز کے پروڈیوسرز کو ترقیوں کے آرڈر دیئے گئے۔ مرکزی تقریب پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی جبکہ پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز کے افسران نے زوم کے ذریعے شرکت کی ۔ پی ٹی وی کراچی مرکز میں سینئر رپورٹر اور نیوز پروڈیوسر علی اصغر ارباب کو گروپ 7 ، پی ٹی وی کراچی میں شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ فدا حسین سومرو کو گروپ 8 جبکہ پی ٹی وی نیوز حیدرآباد کے بیورو چیف پروڈیوسر شیراز علی ڈاھری کو گروپ 6 میں ترقی دی گئی۔ کراچی مرکز پر ترقی پانے والے پی ٹی وی کے افسران نے سیکریٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد ، ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور، سی ایچ آر او طاہر مشتاق ، کرنٹ افیئرز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر عون عباس ساہی ، سینئر نیوز ایڈیٹر ہارون الاہی,
