گورنر خیبر پختو نخوا شاہ فرمان کے مستعفی ہونےکا امکان
گردو پیش گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان وزیراعظم کے آج قوم سے خطاب کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد ان کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد نیا گورنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا البتہ بحیثیت گورنر اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہا ہوں۔

