پاکستان

بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

گردو پیش آن لائن شہر قائد کے باسیوں کیلئے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وصولی جون کے بلوں میں کی جائے گی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران نیپرا نے 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر7 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا جبکہ یہ اضافی ادائیگی جون کے بلوں میں کرنا ہو گی۔
نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 4ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔
نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑا اور گیس کی کمی کے باعث ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی