تازہ ترین

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں ، نیپرا میں درخواست دائر

حیدرآباد (ویب ڈیسک: بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 8ارب 71 کروڑ روپے کی وصولیوں کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس سے بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
پہلی سہہ ماہی کے لیے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)دستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی