حیدرآباد کی خبریں

مختلف ٹی وی چینلز و اخبارات میں کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ورکرز کو جبراً نکالے جانےپرحیدرآبادیونین آف جرنلسٹس دستور نے تشویش کااظہارکیاھے،

حیدرآباد(گردوپیش) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے مختلف ٹی وی چینلز میں صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیاھے ،HUJ دستور کے صدر لالہ مرزاخان سینئر صحافی عبد الحفیظ عابد سینئر نائب صدر خالد شیخ نائب صدر شمشیر علی خاصخیلی سیکریٹری محمد عارف حسین قریشی، خازن وسیم محمود شیرانی جوائنٹ سیکرٹری علی قریشی سمیت مجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین نصیر راہی تجمل حسین راحت کاظمی شاہد حفیظ دیپک کمار سہیل شکیل نوید احمد فاروقی احتشام ملک اقبال پرویز خان اپنے جاری بیان کہاھے کہ
میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بعض اداروں میں جبری برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان نے کہا کہ میڈیا ورکرز پہلے ہی مہنگائی اور شدید معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں کئی ماہ تک تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجرت ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور میڈیا اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے طویل عرصے تک واجبات کی ادائیگی روکنا کسی صورت قبول نہیں اور یہ ورکرز کے ساتھ ناانصافی ھے،
یونین نے مختلف ٹی وی چینلز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور دیگر ملازمین کی کئی ماہ سے زیرِ التوا تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں، یونین نے اپنے جاری بیان میں کہاھےکہ صحافی انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں،
جہاں انہیں جھوٹے مقدمات سمیت بدترین جبر مالی مشکلات کا سامناھے،

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال

2

Kingmaker casino login