حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد میں فحاشی و بے حیائی پر مبنی تقریبات کسی صورت برداشت نہیں حافظ ارمان احمد

حیدرآباد گردوپیش حیدرآباد میں فحاشی و بے حیائی پر مبنی تقریبات کسی صورت برداشت نہیں، ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے:
حافظ ارمان احمد چوہان

جمعیت علمائے اسلام(س)صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات حافظ ارمان احمد چوہان نے حیدرآباد کے آٹو بھان روڈ پر واقع کیفے ایسرو میں منعقد ہونے والی ہالووین پارٹی پر شدید تشویش اور سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کی سرزمین پر فحاشی، بے حیائی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو تفریح کا نام دے کر فروغ دینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں حیا، پاکیزگی اور باوقار معاشرت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، جبکہ فحاشی اور بے حیائی کی حوصلہ افزائی معاشرے کے اخلاقی نظام کو تباہ کرنے کا سبب بنتی ہے۔ ہماری دینی، تہذیبی اور معاشرتی اقدار اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ نوجوان نسل کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کی طرف دھکیلا جائے۔
حافظ ارمان احمد چوہان نے کہا کہ فحاشی کو تفریح، آزادی یا جدیدیت کا نام دے کر معاشرے میں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حیدرآباد کے والدین اپنے بچوں کے مستقبل اور کردار کے حوالے سے فکر مند ہیں، اس لیے انتظامیہ کو ایسے معاملات میں خاموش تماشائی بننے کے بجائے واضح اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیفے ایسرو میں منعقدہ پروگرام کی مکمل تحقیقات کی جائیں، پروگرام آرگنائزر اور فحاشی و بے حیائی پھیلانے کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ اگر تقریب میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کی شکایات درست ثابت ہوں تو اس حوالے سے بھی ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں فحاشی، بے حیائی، منشیات اور نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے جانے والی سرگرمیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ شہر کے عوام اپنی دینی و معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال

2