پندرھ سالوں سے سندہ کی معشیت کو تباھ کردیا گیا ہے،سردار عبدالرحیم
حیدرآباد(گردو پیش)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پندرھ سالوں سے سندہ کی معشیت کو تباھ کردیا گیا ہے،اسکولوں میں فرنیچر اور استاد نہیں ہے،صحت کا برا حال ہے،پیٹرول کی قیمتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہے،مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے،
سردار عبدالرحیم کہناتھا کہ نیب قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،سابق چیف جسٹس کے فیصلے کو حکومت سپورٹ کرے،مرضی کے ٹرانسفر پوسٹنگ ہورہے ہیں جو بی معنی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،زرداری کے خاص افسروں کو ضلعوں میں مقرر کیا جارہا ہے،جو آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں گے۔
وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرس کررہے تھے اس موقع پر عبدالکریم شر،وقار حسین جٹ،امیر علی تھیبو،ایڈ وکیٹ چوہدری ظفراللہ آرائیں،رفیق مگسی اور دیگر بھی موجود تھے،سردار عبدالرحیم نےکہا کہ اداروں کو مظبوط کیا جائے جس عوام کو سہولیات میسر ہوسکتی ہیں، جی ڈی اے چاہتی ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں،اگر صاف شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو مقصد پورا نہیں ہوگا۔جہموریت کو بحال کرنے اور عوام کو بنیادی حقوق کے انتخابات کا صاف شفاف ہونا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت مہنگائی کی ذمیدار نہیں ہے سابق حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے ہے،چند خاندانوں کو ملک کا مالک کردیا گیا ہے جنہوں نے ملک کے اربوں اور کربوں روپئے لوٹے ہیں،ہمیں کوئی امید نظر نہیں آرہی ہےکہ مہنگائی ختم ہوگی اور معشیت ٹہیک ہوگی،کرپٹ حکمران نیب میں اپنی مرضی کی ترامیم کرکے کرپشن کرکے ملک سے بھاگ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے دوسرے صوبوں کے افسران مقرر کیا جائے،اور جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کے آگے واضع مؤقف رکھا ہے کہ عدلیہ سے افسران مقرر کیے جائے،انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے 2018 کے عام انتخابات میں جی ڈی اے نے دوسرے نمبر پر ووٹ حاصل کیے،نتائج تبدیل کرنے کے باوجود جی ڈی اے نے 14 سیٹیں حاصل کی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ازیت سے سندھ کو چٹہکارا دلانے کے لیے جی یو آء اور جی ڈی اے میں اتفاق ہوا ہے،عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو تنہا کردیں گے،انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کے بعد اگر کوئی پاپولر ہے تو وہ سائرہ بانو ہے،
