پاکستان

وزیراعظم کاموٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 50 روپے تک کی سبسڈی کا فیصلہ

حیدرآبادگردویش ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن والے پٹرولیم صارفین کیلئے پٹرولیم ریلیف پیکیج پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کم آمدن افراد تک پیٹرولیم سبسڈی کی فراہمی کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیوں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لٹر تک کی رقم مختص کی جائے، پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
وزیراعظم نے مزید کہا موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہیں اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی، حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی