حیدرآباد کی خبریں

ڈائریکٹر ذوالفقار علی پنہور بہترین خطاطوں میں اسناد تقسیم کیئے ،

حیدرآباد (گردو پیش)صوبائی وزیرِ ثقافت، سیاحت و نوادرات سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایات پر بابرکت ماہِ رمضان کے موقع پر سندھ میوزیم حیدرآباد کی ظفر کاظمی آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں طلبہ کی جانب سے جدید طرز کے فن پارے پیش کیے گئے جن میں اسلامی فن کی روحانی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اسلامی خطاطی کے عظیم ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا، نمائش میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت عام شہریوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محکمہ ثقافت حکومتِ سندھ کی اس کاوش کو سراہا، نمائش کے انعقاد کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور عوام الناس کو اسلامی خطاطی کے لازوال فن سے روشناس کرانا تھا۔
نمائش کے آخری روز 14 مارچ 2026 کو سندھ میوزیم حیدرآباد کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی پنہور نے بہترین خطاطوں میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی فنی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی خطاطی ہماری تہذیبی اور ثقافتی شناخت کا اہم حصہ ہے اور ایسے پروگرام نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی روایات سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

حیدرآباد کی خبریں

گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں ، سرشام ہی گیس کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے عمران قریشی

حیدرآباد(گردوپیش) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے
حیدرآباد کی خبریں

ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے سیلاب کے بعد لوگ سخت پریشانی کے عالم میں ہیں جماعت اسلامی جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش) جماعت اسلامی زون وسطی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن ونٹر پیکیج کے تحت جامیہ اسلامیہ ہائی اسکول آڈیٹوریم ہال