ملک بھر کی پاور کمپنیز کے 591 ارب نقصان میں سیپکو کا حصہ 67 ارب تھا جسے ان تھک محنت کے ساتھ 46.6 ارب تک لائے ہیں اعجاز احمد چنہ
حیدرآباد (گردو پیش)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین سیپکو کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں واپڈا ہائیڈرو یونین پاکستان کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی، سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد چنہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ خیر محمد شیخ ، صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان،اعظم خان، گل محمد نظامانی سمیت سیپکو کے اعلیٰ افسران، چیمبر آف کامرس کے اراکین، تاجروں، صحافیوں سمیت معززین شہر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سیپکو اعجاز احمد چنہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی پاور کمپنیز کے 591 ارب نقصان میں سیپکو کا حصہ 67 ارب تھا جسے وزیر اعظم کی ہدایت، وزیر و سیکریٹری توانائی کی قیادت میں ان تھک محنت کے ساتھ 46.6 ارب تک لائے ہیں جبکہ ریکوری کو 20.4 فیصد ہر ماہ بڑھا کر 62.4 اور اب 82.8 فیصد ارب تک لے آئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین کی مشکلات اور تکالیف کا ازالہ کرتے ہوئے ملک بھر کی پاور کمپنیز میں متعارف کروائے گئے ٹال فری ہیلپ لائن اور کمپلینٹ نمبر 118 پر رجسٹرڈ ہونے والی شکایات کے حل میں سیپکو پاکستان بھر میں اب پہلے نمبر پر ہے جہاں شکایت کنندہ بجلی صارف کی شکایت آدھے گھنٹے کے مختصر عرصہ میں حل کر دی جاتی ہے جو افسران و عملے بڑی کامیابی ہے، ادارے کے کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیپکو آپریشنل سرکل میں ماہ رمضان میں سحری اور افطاری میں کسی جگہ بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی اور بجلی کی ترسیل جاری رہتی، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور کمپنیز کی نجکاری کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ہم سالوں سے سراپا احتجاج ہیں معاملات، ٹیبل ٹاک کے زریعہ حل ہونگے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر دکھ کا اظہار کیا اور حملے کی مذمت کی، نظامانی نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کریں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے سیپلو کی حفاظتی پالیسی کو اپنائیں تاکہ حادثات سے بچہ جا سکے، انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی جنگ سے پاکستان پر بھی اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور پیٹرول مہنگا کردیا گیا ہے جنگی صوتحال میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے عفریت میں دھکیلا جا رہا ہے غریب عوام کو اس بحران سے نکالا جائے آخر میں سی ای او اعجاز چنہ نے عبد اللطیف نظامانی اور نثار شیخ کی بھرپور اور پرزور مطالبے پر سیپکو ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان بھی کیا،
