عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات، حمایت کاشکریہ
حیدرآباد گردو پیش )وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے منصب سنبھالنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

