مئی15 اتوار کو کراچی کے باغ جناح میں پارٹی کی کال پر صرف ماوں بہنوں کے جلسے کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں 2018 کے الیکشن کے امتحان ہوا ، ہمارا مینڈیٹ چھین کر بانٹا گیا:سید مصطفی کمال
مئی15 اتوار کو کراچی کے باغ جناح میں پارٹی کی کال پر صرف ماوں بہنوں کے جلسے کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں 2018 کے الیکشن کے امتحان ہوا ، ہمارا مینڈیٹ چھین کر بانٹا گیا سید مصطفی کمال
آج کوئی بھی سیٹ نہ رکھنے والی پارٹی بلندیوں کو چھورہی ہے ،یہ تب ہوتا ہے جب لوگ ایمانداری سے جڑ کر اللہ کی رضا کے لیے جان لگائیں ،
ظالم حکمرانوں کا آخری دور چل رہا ہے،پاک سرزمین پارٹی کے علاؤہ تمام تجربے ناکام ہو گئے کراچی اور حیدرآباد کو چلانے والا ہمارے علاؤہ کوئی نہیں
میں نے کراچی کو بنایا اسے سنبھال نہیں سکے کراچی کو دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شامل کیا ایم کیو ایم کو 30 سالوں میں میرے کام کے علاوہ دکھانے کے لئے کچھ نہیں
ایم کیو ایم نے عمران خان کے اقتدار کو آخری لمحے تک انجوائے کیا اگر چھوڑنا تھا تو جب چھوڑتے جب عمران خان نے انہیں بارات سمیت اسلام آباد بلا کر یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور آج تک پتہ نہیں یونیورسٹی کہاں ہے,جعلی مردم شماری پر چھوڑتے
عمران خان چار سال کی کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرتے اور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں،عمران خان نے کراچی حیدرآباد کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا،جب تک خود وزیراعظم تھے پاکستان آزاد تھا اب غلام ہو گیا،
عمران خان نے نیا بیانیہ دیا ہے جو پی ٹی آئی میں وہ محب وطن جو مخالف اور نیوٹرل وہ غدار اور ایجنٹ فوج اور اداروں کو بے توقیر کیا جا رہا ہے یہ زہر اور جھوٹ اس لئے بولا جا رہا ہے کہ لوگ سچ نہ بول سکیں
چار سال بتانے کے لئے یہ ہے کہ فرح گوگی بے قصور ہے،جہانگیر ترین،علیم خان،عون چوہدری،محسن بیگ سب کو فارغ کیا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ زرداری اور نواز شریف پارسا ہیں
دس ہزار مہاجروں کو قتل کر کے عامر خان ہمیں غدار کہے تو اب نہیں سنوں گا اب کراچی حیدرآباد والوں کو دھوکا دینے والوں کا عوام احتساب کرے گی
ہم نے قوم کو بچایا ہے بھائی کو بھائی سے ملایا ہے ہم نے 6 سالوں میں آٹھ جنازے اٹھائے لیکن کسی کو پتھر نہیں مارا
پروگرام میں مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی صدر انیس احمد قائم خانی اراکین سندھ کونسل صدر ڈویژن ندیم قاضی و ڈویژن زمہ داران نے شرکت کی

