پاکستان

ٹھرا ایک ٹھرکی نشہ

تحریر لالہ مرزاخان
کچی شراب یعنی (ٹھرو) ہندؤں کے گھروں میں ایسے تیار ہو رہاہے جیسے منرل واٹر،جس سے پولیس تھانے بھی سیرآب ہورہے ہیں،
ٹھرے کے استعمال نے جرائم پیشہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ کردیاھے،
جرائم کی وارداتوں میں ملوث افراد اکثر اس نشے کے عادی پائے گئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی جانب سے پریس کانفرنس میں اس بات کا دعویٰ بھی کیاگیا ھے کہ جب وہ پولیس کے پاس پہنچتے ہیں تو پولیس اہلکار و ڈیوٹی پر معمور افسر بھی نشے کی حالت میں رہتا ھے ،
جس سے خوف زدہ ھوکر اکثر متاثرین نے شکایت درج کرانے کے بجائے خاموشی کو ہی غنیمت سمجھا ھے ،
ٹھرا ایک (ٹھرکی) نشہ ھے جوکہ آسانی سے ہندو کولھیوں کے گھروں میں تیار کیاجاتا ھے جبکہ اب تو اور بھی بہت سارے لوگ اس لعنت کو بنانے میں مبتلا ہوگئے ہیں،
اس نشے کو پینے والے کو بھی اگر ٹھرکی کہاجائے تو کوئی ہرج نہیں ھوگا کیونکہ ٹھرے کو استعمال کرنے والا کچھ ٹھرکی قسم کی برکتیں ہی کرتاھے،
موبائل فون ،موٹر سائیکل ، خواتین سے پرس چھیننا دکانوں داروں کے سامنے بڑی آواز میں گریبان کھول کر بات کرنے والے اکثر ٹھرا استعمال کرنے والے ٹھرکی ہی پاگئے ہیں ، جن کو پولیس تو حراست میں لے لیتی ھے لیکن بعد میں انہیں رہا کردیا جاتاھے، کیونکہ ان ٹھر کیوں کے جیب سے خاطر خواہ کوئی زر نہیں نکلتا ھےجس سے پولیس کی جیبیں گرم ھو سکیں،
شائد پولیس (ٹھرو) تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن اس لیئے نہیں لیتی کیونکہ پھر وہ بھی اس مشروب (ٹھرے)
سے محروم رہ جائیں گے،
(ٹھرا) ایک ایسی لعنت ھے جسکے استعمال سے انسان میں اچھے اور برے کی تمیز نہیں رہتی اور وہ ٹھرکی بن کر انسانیت، اپنائیت مذہب ، ادب کی کوئی پہچان نہیں رہتی اور ہر ایک شریف شہری پینے والے کے ٹھرک پن سے پناہ مانگتا ھے اور قانون و اسلام میں اس نشے کا استعمال بھی جرم و گناہ ھے ،
اب اس ٹھرے کے خلاف سندھ حکومت کمشنر ڈی سی اسسٹنٹ کمشنر ایس ایس پی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کیسے ایکشن لیتے ہیں اور عوام کو کب ان ٹھرکیوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اس گھڑی کا انتظار ہم سب کو ھوگا،

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی