ٹنڈوآدم (گردوپیش)پاکستان کی معیشت کشکلول کرپشن و بھیک سے نہیں امانت و دیانت اور خود داری سے ٹھیک ہو سکتی ہے
*عالمی منڈی کے مطابق پٹرول قیمتوں میں عوام کو رلیف ملنا چاہیے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت کی موجودگی میں آزاد کشمیر کے عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اندھی طاقت کے استعمال سے دوریاں پیدا کرنے کی بجائے تحفظات دور اوربات چیت سے مسائل حل کوحل کیا جائے۔اسلام کے غلبہ اور باطل نظام کے خلاف مزاحمت پیغام شہادت حسین ہے۔لیاقت بلوچ، کاشف سعید شیخ ودیگر کا خطاب
نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کشکلول کرپشن و بھیک سے نہیں امانت و دیانت اور خود داری سے ٹھیک ہو سکتی ہے،مہنگائی ظلم ونصافیوں کے مارے عوام کا مزید خون نچوڑنے کی بجائے عالمی منڈی کے مطابق پٹرول قیمتوں میں عوام کو رلیف ملنا چاہیے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت کی موجودگی میں آزاد کشمیر کے عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اندھی طاقت کے استعمال سے دوریاں پیدا کرنے کی بجائے تحفظات دور اوربات چیت سے مسائل حل کوحل کیا جائے۔اسلام کے غلبہ اور باطل نظام کے خلاف مزاحمت پیغام شہادت حسین ہے۔ نواسہ رسول نے اپنے اہل خانہ سمیت رفقاءکی شہادت پیش کی مگر غیر شرعی نظام کو قبول نہیں کیا۔ حضرت امام حسین نے باطل نظام سے سمجھوتا کرنے کی بجائے تاقیامت مزاحمت کا پیغام دیاہے۔غزہ کے مظلوم عوام اوراسلامی جمہوریہ ایران نے ظالموں سے ٹکراکر میدان کربلا کی یاد تازہ کردی ہے۔امریکہ پاکستان سمیت کسی کا دوست نہیں بلکہ وہ اپنے مفادات کا اسیر ہے۔سپریم لیڈرخامنہ ای کی شہادت پر اللہ نے باطل کے مقابلے میں ایران کو سرخرو کیا ہے۔ انسانوں کو تقسیم کرنے والے نظام ڈوب رہے ہیں اسلام اور قرآن وسنت ہی دنیا کا مستقبل ہے۔ان خیالات کاظہارانہوں نے مدینہ مسجد کھڈرومیں منعقدہ تربیتی اجتماع وشہادت حسین کانفرنس سے کطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف شیخ ، صوبائی جنرل سیکریٹری محمد یوسف، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری سہیل احمد شارق، دینی اسکالر زین العابدین بلوچ ، ضلعی امیر رفیق منصوری نے بھی خطاب کیاجبکہ اسٹیج پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ، ضلعی جنرل سیکریٹری ارشد خاصخیلی اور نائب امیر ظہیرجتوئی موجود تھے۔قبل ازیںامیر ضلع رفیق منصوری نے لیاقت بلوچ کو لنگی کا تحفہ پیش کیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد نے ان کو گلدستہ پیش کیا۔بیت گاہ میں ضلعی بھر کے ذمہ داران، کارکنان اور بردار تنظیمات کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شریک تھے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سندھ میں کرپشن کا راج، تعلیم تباہ اور پیپلزپارٹی کی حکومت اٹھارہ سال میںعوام کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ نظام بدلے گا تو ملک وقوم کی تقدیر بدلے گی۔اس لیے جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں چہروں کی بجائے نظام کو بدلنے کی تحریک چلا رہی ہے۔جماعت اسلامی تعصبات فرقہ پرستی کی سیاست نہیں اتحاد امت کی داعی ہے کیونکہ آپس میں تقسیم نہیں متحد ہوکر ہی استعمار کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے ۔امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہاکہ سندھ میں پانی کی کمی سے یہاں کے کاشتکار سخت پریشان اور زراعت ومعیشت کو سخت نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔حکومت سندھ دستیاب پانی کی منصفانہ تقیسم کو یقینی اورچوری کو روکنے کےلیے کرپشن فری اقدامات کرے۔ جماعت اسلامی نے بدامنی، پانی ، بجلی گیس بحران سمیت سندھ کے ہرسلگتے مسئلے پر آواز اٹھائی ہے۔ عوام ممبر بن کر ظلم کے خلاف اوربدل دو ںطام تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،
معیشت کشکلول کرپشن و بھیک سے نہیں امانت و دیانت اور خود داری سے ٹھیک ہو سکتی ہےلیاقت بلوچ
- BY girdopesh
- جون 27, 2026
- 0 Comments

