پاکستان و چین کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں تقریب
حیدرآباد(گردو پیش)
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں نیو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس حیدرآباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا اسرار نے پرچم کشائی کی،
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید نور حسین، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال سمیت ڈپٹی کمشنر آفس کے افسران و عملے نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاک-چین دوستی کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ چینی پرچم بھی لہرائے گئے۔ تقریب کا آغاز ملی نغموں سے کیا گیا،
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور اخلاص کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک-چین دوستی خطے میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے،

