ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد کا ایکشن منشیات فروشوں کی سہولیات کاری کے الزام کئی پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائیاں
ٹنڈوادم ( گردو پیش) ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے منشیات ماوہ گٹکا اور دیگر منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے پر شہید بینظیر آباد رینج کے ضلع سانگھڑ کے تھانہ سرہاری کے سب انسپیکٹرSHO محمد یاسین سولنگی٫ 2ہیڈ کانسٹیبلز، 8 پولیس کانسٹیبلز ،ضلع نوشہرو فیروز کے تھانہ محراب پور کے سب انسپیکٹرSHO اشفاق احمد شر ، 4پولیس کانسٹیبلز ، ضلع شہید بینظیر آباد کا 1 ہیڈ کانسٹیبل 6 پولیس کانسٹیبلزکو معطل کرکے شہید بینظیر آباد رینج ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنےکاحکم جاری کردیا منشیات فروشی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں نوکریوں سے بھی بر طرف کیا جاسکتا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے منشیات فروشی کے الزام میں (1) ضلع شہید بینظیر آباد کے ہیڈ کانسٹیبل (HC) اللہ بخش جلبانی،
کانسٹیبل (PC) اللہ داد زرداری،
کانسٹیبل (PC) سجاد علی زرداری،
کانسٹیبل (PC) محبوب علی چانڈیو،
کانسٹیبل (PC) کاشف علی کورائی،
کانسٹیبل (PC) اشرف علی کورائی،
ڈی پی سی (DPC) شوکت علی لانگہ (2)ضلع سانگھڑ کےتھانہ سرہاری کے سب انسپیکٹر SHO محمد یاسین سولنگی ، ہیڈ کانسٹیبل (HC) بڈھل خان ملاح ، ہیڈ کانسٹیبل (HC) شمس شر ،
کانسٹیبل (PC) مٹھل کیریو،
کانسٹیبل (PC) اللہ ڈنو خاصخیلی،
کانسٹیبل (PC) غلام رسول راجر،
کانسٹیبل (PC) عمران علی اجن،
کانسٹیبل (PC) راوڑو بھیل،
کانسٹیبل (PC) محمد سلمان خان راجپوت،
کانسٹیبل (PC) شاہد علی،
کانسٹیبل (PC) راشد بشیر،
(3)ضلع نوشہرو فیروز کےتھانہ محراب پور کے سب انسپیکٹر SHO اشفاق احمد شر،
کانسٹیبل (PC) ثقلین احمد سیال،
کانسٹیبل (PC) ایاز علی زرداری٫
کانسٹیبل (PC) زاہد علی لاشاری٫
کانسٹیبل (PC) غلام معروف چانگ٫
شامل ہیں منشیات فروشی کے الزام میں معطل ہونے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیراباد نے فوری طور پر ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اگر مزکورہ پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف منشیات فروشی کے الزامات ثابت ہوئےتو انہیں نوکریوں سے بھی بر طرف کیا جاسکتا ہے دوسری جانب امن و امان کی صورتحال باعث تشویش ہوتی جارہی ہے چوری رہزنی میں اضافہ ہو رہا ہے ،