پاکستان

صحافیوں نے آزادی صحافت کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں،ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور

حیدرآباد(رپورٹ :
لالہ مرزاخان)
صحافیوں نے آزادی صحافت کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہم ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سینے پر گولیاں اور جسم پرکوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کیلئے میدان میں ڈٹے رہے ، یوم صحافت پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کا پیغام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان سابق نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور
عبد الحفیظ عابد حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر خالد شیخ نائب صدر شمشیر علی خاصخیلی سیکریٹری عارف حسین نورانی خازن وسیم شیروانی جوائنٹ سیکریٹری علی قریشی و ممبران مجلس عاملہ
نصیر راہی راحت کاظمی تجمل حسین ،احتشام ملک ،نوید فاروقی دیپک کمار شاہد حفیظ سہیل شکیل عبد الغفار انجم اور دیگر نے یوم صحافت کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہاھے کہ صحافی جس مشکل دور سے گزر رہے ہیں اسکی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ،انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی صحافی جیلوں میں قید ہیں یا پھر انہیں جبراً اپنے اپنے کاموں سے روکا گیاھے،
ایسے درجنوں صحافیوں کے یتم بچے آج بھی در بدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں ،
یونین نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاھے کہ ملک بھر میں ہزاروں صحافی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث بے روزگار ہیں جہاں انکے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، یونین نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ایک طرف صحافی ورکرز کیمرا مین بے روز گارہیں تو دوسری جانب ان پر پیکا جیسےکالے قانون کی تلوار لٹکائی ہوئی ھے جبکہ دوسری جانب انکے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے درج کیئے جارہے ہیں جوکہ کابل مزمت عمل ھے ،
یونین نے مطالبہ کیاھے کہ صحافیوں کو اظہار کی آزادی کا حق دیکر فوری طور پر قید صحافیوں کو آزاد کرکے انکے خلاف درج جھوٹے بے بنیاد مقدمات کو خارج کیاجائے اور پیکا جیسا کالا قانون جس کو ملک بھر کی صحافی تنظیمیں رد کر چکی ہی کو ختم کیاجائے ،
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے ملک میں کام کرنے والی تمام صحافی تنظیموں سے مطالبہ کیاھے کہ وہ کم از کم اس نقطے پر مل کر آواز اٹھا ئیں جو تمام کا متفقہ ھو تاکہ فایدہ اٹھانے والوں کو ہمیں طاق طاق کرکے مارنے کا موقع نہ مل سکے ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی