سابق ایم این اے روشن جو نیجوکو سپرد خاک کیا گیا
ٹنڈو آدم (گردوپیش ) سابق ایم این اے روشن دین جونیجو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے مرحوم کا جسد خاکی بزریعہ جہاز اور ایمبولینس میں ٹنڈو آدم لایا گیا مرحوم کی نماز جنازہ گوٹھ سنجر جونیجو میں ادا کی گئی جنازہ نماز میں ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ صوببائی وزیر ثقافت ذوا لفقار شاہ مخدوم محبوب زمان جام شبیر علی سابق ایم پی اے رانا عبدالستار سابق سینٹر امام الدین شوقین سابقہ تعلقہ ناظم چودھری اشرف ارائیں سید اصف جمیل جام نفیس علی ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجا ر سمیت سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم سندھ کے کلاسیکل سابقہ وزیر مملکتی و سینیٹر وڈیرے شاہ نواز جونیجو مرحوم کے بڑے فرزند سابقہ ایم این اے جی ڈی اے رہنما وڈیرہ محمد خان جونیجو کے بڑے بھائی پیپلز پارٹی کے ایم این اے صحلاح الدین جونیجو کے والد تھے صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی ا سپیکر ایاز صادق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ شرجیل میمن سمیت دیگر نے سابق ایم این اے روشن جونیجو کے انتقال پر ان کے بیٹے ایم این اے علاوالدین جونیجو سے تعزیت کی ہے سیکریٹری اطلاعات سانگھڑ نے تین روزہ سوگ سیاسی تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے واضح رہیکہ مرحوم روشن الدین جونیجو خاندان کے پگدار تھے وہ ضلعی ناظم سانگھڑ رہے حلقے سے تین بار ایم این اے منتخب ہوتے رہے 2024 کے عام انتخابات میں انکے بڑے فرزند صلاح الدین جونیجو منتخب ہوئے ہیں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں سے تھے اور صدر اصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی بتائے جاتے ہیں ،
