پاکستان

مئیر حیدرآباداور ایم ڈی واسا شہریوں کو مضر صحت پانی فراہم کر رہے ہیں سید وسیم حسین

حیدرآباد(گردوپیش)
مئیر حیدرآباد و ایم ڈی واسا شہریوں کو مضر صحت پانی فراہم کر رہے ہیں سید وسیم حسین حق پرست رکن قومی اسمبلی
ایم کیو ایم حیدرآباد سٹی سے رکن قومی اسمبلی و رکن قائمہ کمیٹی توانائی سید وسیم حسین نے مئیر حیدرآباد و ایم ڈی واسا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی و کرپشن کا خمیازہ آج حیدرآباد کا عام شہری بھگت رہا ہے حیدرآباد میں شہریوں کو دریا سے ڈائریکٹ پانی فراہم کیا جا رہا ہے گدلا پانی کی فراہمی کے باعث شہریوں میں پیٹ سمیت دیگر معتدی امراض بڑھ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  حیدرآباد کے شہریوں سے مئیر حیدرآباد و ایم ڈی واسا سوتیلا پن کا سلوک کر رہے ہیں وہ جواب دیں کہ انہوں نے فلٹر پلانٹ کیوں نان فنکشنل کر دئیے ہیں اور شہریوں کو گدلا پانی فراہم کر رہے ہیں حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے مئیر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے نمائندے ہیں صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے حیدرآباد میں فراہمی آب فراہم کرنا حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ذمہ داری ہے جس کے انچارج بھی مئیر حیدرآباد ہیں لیکن حیدرآباد کے شہریوں کو مئیر حیدرآباد اپنی نااہلی کے باعث بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ اب بغیر فلٹر کے پانی کی فراہم کر رہے ہیں لہذا وہ ہوش کے ناخن لیں اور شہریوں کو فوری طور پر فلٹر پلانٹس کو فنکشنل کر کے صاف پانی فراہم کریں ،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی