پاکستان

اسرائیل کا ایران کےجوہری اور فوجی اہداف پرحملہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی ہلاک ہماراکوئی کردار نہیں امریکہ

حیدرآباد(گردوپیشں ویب ڈیسک اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ، جبکہ دوسری جانب تہران میں رات گئے بڑے دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی مارے گئے ہیں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت کا انتخاب کیا، جس کا سامنا اس کوکرنا پڑے گا‘

جبکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے آپریشن رائزنگ لائنز کے تحت کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایران سے اسرائیل کے وجود کو خطرہ تھا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے

جمعے کی صبح قوم سے اپنے پیغام میں کہا کہ صہیونی حکومت کو سخت سزا کا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت نے اپنی خبیث اور خونی ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں ایک جرم کا ارتکاب کیا اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کی اور بھی زیادہ خباثت ظاہر کی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس حکومت کو سخت جواب کا سامنا کرنا ہوگا، انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملوں میں ہمارے کئی کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہوئے، ان کے جانشین اور ساتھی فوراً ان کا کام سنبھال لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم کے ذریعے صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک کڑوی اور دردناک تقدیر لکھ دی ہے اور وہ یقینی طور پر اس انجام کو دیکھے گی

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی