چندر روز قبل پنوعاقل سے اغواہونے والے معصوم عابد شاہ بن نورالدین شاہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے،
حیدرآباد(گردوپیش )گزشتہ ہفتے 26 فروری کو پنوعاقل سے اغواہونے والہ معصوم عابد شاہ بن نورالدین شاہ تاحال بازیاب نہ ہوسکاھے،
8 سالہ سید عابدشاہ بن سید نورالدین شاہ کو 26 فروری کو پنوعاقل مھران کالونی سے اغواکیاگیاتھا جسکی گمشدگی کی خبر فوری طور پرپنوعاقل پولیس کودی گئی تھی،بعدازاں سول سوسائیٹی،تاجربرادری،
وکلاء برادری نے عابدشاہ کی بازیابی کیلئے امن ریلی بھی نکالی تھی اور پولیس کے خلاف جبکہ امن کے حق میں نعرے بازی کی تھی،

ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ پنوعاقل بدامنی کا گھڑھ بن چکاہے یہاں شہری غیر محفوظ ہیں اگر عابدشاہ کو جلد بازیاب نہ کرایاگیاتوسندھ بھرمیں احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا اور نیشنل ھائی وے کو مختلف مقامات پربند
کیاجاسکتاھے،
تاہم ایس ایس پی سکھر اور پنوعاقل پولیس کی جانب سے 24 گھنٹوں کی مہلت مانگنے پر شہریوں کی جانب سے پنوعاقل پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیاھے،

شہریوں نےپلے کارڈ اور بینراٹھائے ہوئے ہیں جن پر امن قائم کرنے اور عابدشاہ کی بازیابی کیلئے نعرے درج ہیں،
شہریوں نے ایک بارپھر مطالبہ کیاھے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پرمعصوم عابدشاہ کو بازیاب کروائے دوسری صورت میں نیشنل ھائی وے کو ببرلواورچوک ماڑی کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند کیاجائے گا،

