پاکستان

ٹنڈوآدم عملے کی غفلت حادثہ کا سبب بن گیا

ٹنڈوادم ( گردو پیش ) ٹنڈوادم ریلوے اسٹیشن سے گزرنے والی مال گاڑی بجلی کی تاروں سے الجھ گئی بجلی کے پول اکھڑ گئے تے،

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریبأ تین بجے  ٹنڈوادم سے گزر کر کراچی جانیوالی مال گا ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو سے گزرنے والی بجلی تاروں سے الجھ گئی اسٹال پر موجود مزدوروں کے شور مچانے پر فوری طور پر بجلی بند کردی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم بجلی کا ایک پول زمین سے اکھڑ گیا جبکہ دو بجلی کے پول لٹک گئے ہیں اور بجلی کی تاریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے،

اسسٹینٹ اسیشن ماسٹر نے حادثے کی تصدیق کردی ہے واضح رہےکہ گردوپیش کی ٹیم نے چند ماہ قبل اسٹیشن کے مسائل ریلوے ٹریک پر توجہ اور ملازمین کی تنخواہ ماہ کی اخری تاریخ میں ادائیگی کی نشاندھی کی تھی رات کے اوقات میں دوران لوڈشیڈنگ اسٹیشن تاریکی میں ڈوب جاتا ہے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے جبکہ پولیس کی نفری کی تعداد بھی کم بتائی جاتی ہے پورے اسیٹشن پر دو پولیس اہلکار تعینات رہتے ہیں یاد رہے ریلوے اسٹیشن گودام سے لوہے کی چوری بھی ہوتی رہی ہے وفاقی وزارت ریلوے فوری توجہ دے،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی