جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن سابق ایم پی اے عبدالوحید قریشی انتقال کرگئے
حیدرآباد (گردوپیشی) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ، جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر و سابق ایم پی اے حیدرآباد کی معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت عبدالوحید قریشی 82سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے، نماز جنازہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پڑھائی ، ممبران اسمبلی ، جماعت اسلامی کی قیادت سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ،جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر و سابق ایم پی اے حیدرآباد کی معروف سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیت عبدالوحید قریشی کی نماز جنازہ ہیر آباد میں ادا کر دی گئی، مرحوم نے اپنی زندگی عوام کی فلاح وسماجی کاموں اور دین کے لیے وقف کر دی تھی،سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عبدالوحید قریشی کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحوم کو لالو لاشاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم نے بیوہ، چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے اس موقع پرسراج الحق نے کہا کہ عبدالوحید قریشی ایک اچھے اخلاق، اچھے کردار اور مسکراہٹوں کا نام تھا، وہ بلا کسی سیاسی تفریق کے ہر ایک انسانی خدمت کا نام تھے، آج حیدرآباد کی سیاست اور حیدرآباد کی تاریخ کا ایک باب عبدالوحید قریشی کی رحلت سے مکمل ہوا، وہ کتنے یتیموں کی کفالت کرتے تھے، کتنے بیواؤں کی خدمت کرتے تھے، مظلوموں کا سہاراتھے، مدارس مساجد کو وسائل پہنچاتے تھے، اپنی ذات اور خاندان کے بجائے مخلوق خدا سے پیار کرنے والے اور محبت کرنے والے انسان تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف ، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ چنا، افضال احمد آرائیں ، مشتاق احمد خان محمد رفیق منصوری ، راجہ وسیم ، عمران عزیز غوری، سرور قریشی، الطاف احمد ملاح ، آصف یاسین ، راؤ جاوید شکیل احمد فہیم ، محمد دین منصوری ، سابق چیئرمین ایم سی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری ، تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری ، تحریک محنت ٹنڈوآدم کے صدر پروفیسر احمد جبران غوری ، ٹنڈوآدم بار کے ممبران فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ ، کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ ، احسن حبیب غوری ، این ایل ایف کے رہنما سید نظام الدین شاہ امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، شاہد شیخ، حافظ غیور احمد، عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکریٹری حنیف شیخ، ڈپٹی سیکریٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان، عبدالحفیظ عابد ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین،ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر صدیقی، سابق ایم این اے صلاح الدین، جے یو آئی (ف) کے تاج محمد ناہیو ں، جے یو آئی(س) کے مولانا اعظم خان سواتی، حافظ ارمان چوہان، رضوان گدی، تنظیم اساتذہ کے محمد اسلم قریشی، جاوید اخلاق، جے آئی یوتھ ضلع حیدرآباد کے صدرعرفان قائمخانی صحافی عبدالحفیظ عابد، شیعہ علماء کونسل کے مصطفی حیدری، نیشنل لیبر فیڈریشن کے شکیل احمد شیخ،جم خانہ حیدرآباد کے جنر ل سیکریٹری آغا تاج، معروف سرجن ڈاکٹر رئیس پرویز، چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن جاوید اقبال، چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز اسمال چیمبر آف کامرس کے رہنما،تاجر برادری،سائٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے رہنما احسن معید شیخ، ایڈوکیٹ معید شیخ، صاحبزادگان ابواعلیٰ عارف،منصور قریشی، عمر فاروق قریشی، حسین قریشی سیاسی، سماجی و مذہبی رہنما ؤں، ناظمین زرونز،جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی عبدالوحید قریشی کے جنازے میں شریک ہوئے اور ان کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی۔

