ٹنڈوآدم بارایسوسی ایشن انتخابات عبداللہ خٹک صدرجاویدشیخ جنرل سیکرٹری منتخب
ٹنڈوادم (رپورٹ عمرفاروق قریشی)
ٹنڈوادم بار ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ خٹک ایڈوکیٹ نائب صدر عطاء اللہ رند ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری جاوید شیخ ایڈوکیٹ منتخب ہو گئے مقابلے میں صدر کے امیدوار اشرف پہنور ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹر کے امیدوار عمران بشیر ارائیں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کی زبردست انتخابی مہم چلائی گئی سیاسی بااثر شخصیات کی مبینہ مداخلت حمایت کی شکایت اور تشویش بھی ظاہر کی گئی دونوں پینل میں کانٹے کا مقابلے کی فضا رہی منتخب صدر عبداللہ خٹک ایڈوکیٹ نے 46 مقابل اشرف علی پہنور نے 20 ووٹ حاصل کئے منتخب نائب صدر عطاءاللہ رند ایڈوکیٹ نے 37 مقابل راشد خان ایڈوکیٹ نے 28 ووٹ حاصل کئے منتخب جنرل سیکریٹری جاوید شیخ ایڈوکیٹ نے 36 مقابل عمران بشیر رارئیں نے 30 ووٹ حاصل کئے نو منتخب صدر چوتھی بار بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب رہے ہیں صدر بار ایسوسی ایشن عبداللہ خان خٹک ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن وکلاء برادری اور شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے دیانتداری سے ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا قانون کی بالادستی ہمیشہ میری ترجیحات رہی ہے قانون پر عملدرامد ہی ہمارے مسائل کا حل بھی ہے میرا یقین اتفاق اتحاد اور انسانی قانونی خدمات ہے,

