Uncategorized پاکستان

سینئر ججز کا 26ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانےکا مطالبہ

حیدرآباد ویب ڈیسک: 2سینئر ججز نے 26ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بنچ کیلئے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں دونوں سینئر ججز نے رواں ہفتے 26ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز نے خط میں کہا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گا، تاہم کمیٹی فیصلے کے باوجود کاز لسٹ جاری نہ ہو سکی۔
سپریم کورٹ کے سینئر ججز کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو لکھے گَئے خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے اجلاس نہ بلانے پر سیکشن 2 کے تحت ہم ججز نے خود اجلاس بلایا، 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کیخلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رواں ہفتے 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں، دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Casino Lucky Green Guide – Step-by-Step Setup & Wagering

Before depositing at any online casino, take five minutes to read this checklist — it covers the steps most players
Uncategorized

Hommerson casino: stapsgewijze handleiding voor beginners

Whether you are a first-time visitor or returning to Hommerson casino, this guide covers the essential features you need to

2