پاکستان

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کی 21 مخصوص نشستوں کیلئے 24 نام جاری

حیدرآبادگردوپیش ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی 21 مخصوص نشستوں کیلئے 24 نام جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے لیے خواتین کی 21 مخصوص نشستوں کے لیے 24 نام جاری فائنل کر لئے گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے 8 نام جبکہ خیبر پختونخوا اقلیتوں کی 4 نشستوں کے لیے 5 ناموں پر اتفاق ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر زیادہ تر نئے چہرے سامنے لائے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری 24 ناموں میں مشال یوسفزئی سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمٰی ریاض، ساجدہ حنیف، نورین عارف، زاہد جاوید، عالیہ نواب، مہراب، خوشبو، سائمہ خالد، فرزانہ اور دیگر بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
تحایک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ملیحہ علی اضغر، ڈاکٹر سمیرہ شمس، نادیہ امبرین، مومنا باسط، نائنا ارشاد، صبا بی بی، ساجدہ ذوالفقار اور نائلہ مروت سمیت اقلیتی نشستوں کے لیے لعل چند اور راجیش کمار جگ وانی، وقاص کھوکھر، حکوک رفیق بابو اور چودھری امیر سیمیول کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کی اقلتیی کی نشستوں کے لیے وزیر زادہ، عرفان جوزف، راجیش کمار، راوی کمار اور پیٹر نیروز گل کے نام لئے جا رہے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی