پاکستان

ملک میں میں رول آف لا کا کوئی نام نہیں ہے ،عمر ایوب خان

حیدرآباد(گردوپیش

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں میں رول آف لا کا کوئی نام نہیں ہے،ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہے گا تو ملک ترقی کرے گا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری سرگودھا کی عدالت میں پیشی تھی، پنجاب پولیس کے افسر نے میرا راستہ روکا اور مجھے عدالت نہیں جانے دیا۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ جب ہم عدالت پہنچے تو دروازے بند تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ ہمیں بتایا گیا وہاں جج کو ایجنسیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ہم عدالت کے سامنے کھڑے تھے مگر عدم پیروی پر ہماری ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بتا دوں کہ یہ آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل باقی ارکان کے ساتھ ہوگا، وقت کا پہیہ گھومتے وقت نہیں لگتا، ملک میں میں رول آف لا کا کوئی نام نہیں ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ساہیوال، لاہورمیں ہمارے کارکنان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، امجد خان نیازی آج بری ہوا اور دوسرے کیس میں گرفتارکرلیا گیا، سب کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کدھر ہیں؟ محسن نقوی نیویارک میں کرکٹ کے مزے لوٹ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 7 فٹ کے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو سہولیات دی جائیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی